Tanha - تنہا
Tanha - تنہا
Writer: Salma Awan
Pages: 287
Category: Novel, 1971 Based
مجھے پاکستانی ادیبوں سے بڑی شکایت ہے کہ انھوں نے مشرقی پاکستان پر بہت کم لکھا۔ ’’تنہا‘‘ ملی تو خوشی ہوئی، پڑھی تو حیرت ہوئی۔ ایک خاتون نے کمال جراَت سے حقیقتوں کو عریاں کر دیا ہے۔
✍🏻صدیق سالک
سلمیٰ اعوان اپنے ناول ’’تنہا‘‘ میں جس فنی مہارت کے ساتھ قومی لحاظ سے ایک نہایت اہم موضوع سے جس حُسن و خوبی سے نمٹی ہیں اُس کی مثال ہمارے نثری ادب میں بمشکل دستیاب ہے۔
✍🏻احمد ندیم قاسمی
میں اور بانو اس عظیم ناول کے دل سے قائل ہیں۔ سانحۂ مشرقی پاکستان پر ڈھیر سارا ملکی اور غیرملکی مواد پڑھ چکنے کے بعد اگر آپ تحیر کے عالم میں ہیں تو تھوڑا ساوقت نکال کر ’’تنہا‘‘ ضرور پڑھیے۔
آپ پر ساری صورتِ حال واضح ہو جائے گی۔
✍🏻اشفاق احمد
میں اعتراف کرتی ہوں کہ سلمیٰ اعوان کاناول ’’تنہا‘‘ پڑھ کر میرا جی چاہا کہ کاش میں بھی جذبوں کی آویزش کا ایسا خوبصورت ناول لکھ سکتی۔
✍🏻بانو قدسیہ
سلمیٰ اعوان شاید پہلی ناول نگار ہیں جنھوں نے سانحۂ مشرقی پاکستان کو تاریخی سیاق سے دریافت کیا ہے۔
✍🏻ڈاکٹر انور سدید
سلمیٰ اعوان کا ناول ’’تنہا‘‘ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔
✍🏻بشریٰ رحمٰن