Skip to product information
1 of 1

PTI Aur Pakistan - پی ٹی آئی اور پاکستان - سائفر سے فائنل کال تک

PTI Aur Pakistan - پی ٹی آئی اور پاکستان - سائفر سے فائنل کال تک

Regular price Rs.1,500
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,500
25% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Irfan Saddique

Pages: 232

Category: Politics Book

پی ٹی آئی کی کہانی، روایتی جمہوری سیاست کی کوکھ سے جنم لینے والی سیاسی جماعت کی کہانی نہیں، بلاشبہ سیاست کے میدان میں زور آزمائی کرنے والی ہر جماعت کا بنیادی ہدف اقتدار کا حصول ہوتا ہے تا کہ وہ ان مقاصد کے لیے ریاستی قوت کو استعمال کر سکے، جن کے لیے وجود میں آتی ہے۔ اس اعتبار سے پی۔ ٹی۔ آئی اور حصول اقتدار کے لیے جہد آزما دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ 25 اپریل 1996 ء کے یوم تاسیس سے لے کر 24 نومبر 2024ء کی فائنل کال اور 26 نومبر کی شرمناک ہزیمت تک اُس کی پوری تاریخ بے حکمتی کم دانشی ، بے ہنری اور بے تدبیری کا نوحہ ہے۔

اقتدار کے لیے جمہوری جدوجہد کرنا، اقتدار میں آکر ایک با صلاحیت ، مہذب اور عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کام کرنا اور اپوزیشن میں آکر جمہوری اقدار وروایات کے تحت مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے اپنا نام اور مقام بنانا کبھی اُس کا منشو سیاست نہیں رہا-  وہ جہاں بھی رہی، بہار و خزاں کے جن موسموں میں بھی رہی ، جدا گانہ اندازو اُسلوب کی حامل رہی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اُس کی انفرادیت اور خدا گانہ پن نے اُسے کسی مثبت پہلو سے دوسری جماعتوں سے ممتاز نہیں کیا۔ اس نے ہمیشہ غیر جمہوری رویوں، غیر مفاہمتی اُسلوب، زمینی حقائق سے عدم آگاہی ، سیاست کی اجلی اقدار کی تحقیر، تصادم و پرکار اور سطحی انداز کی کشمکش کو اپنا کمال فن جانا۔ ہر سیاسی جماعت، اپنے بانی کی شخصیت سے کسی نہ کسی طور ضرور متاثر ہوتی اور اُس کے کردار عمل سے راہنمائی لیتی ہے۔ پی۔ ٹی۔ آئی کے پیرو کاروں نے بھی اس اعتبار سے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ یہ حقیقت اب درودیوار کا نوشتہ بن چکی ہے کہ اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر عمران خان اپنی ذات کیلئے پاکستان کے مفادات سے بھی کھیل سکتے ہیں، جمہوری اقدار کو پامال کر سکتے ہیں۔ اخلاقیات کے قرینوں کو پاؤں تلے روند سکتے ہیں اور ان انتہاؤں کو بھی چھو سکتے ہیں جن کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی ایک محب وطن پاکستان کا دل ڈوبنے لگتا ہے۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)