Skip to product information
1 of 1

Kanjari Ka Pull - کنجری کا پل

Kanjari Ka Pull - کنجری کا پل

Regular price Rs.750
Regular price Rs.980 Sale price Rs.750
23% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Younas Javed

Pages: 208

Category: Novels

یقیناً ناول کنجری کا پل کی صورت میں اس نے ایسا آئینہ تیار کیا ہے جو معاصر معاشرے کے مسخ شدہ نقوش دکھاتے ہوئے Distorion Mirror میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ "کنجری کا پل "اس منطقہ کی کہانی ہے، جہاں تک جانے کے لیے، جس پاسپورٹ کی ضرورت ہے وہ نہ میرے پاس ہے نہ آپ کے پاس۔ یہ منطقہ جنس ہے جہاں ماڈلر کے روپ میں کال گرلز ہیں۔ پوش علاقہ کی وہ شاندار کوٹھیاں ہیں جہاں رات کو جنس کے شکاری داد شجاعت دیتے ہوئے پتھریلی چھاتیوں اور کئے جسموں (یونس جاوید کی پسندیدہ تشبیبہ ) سے رس کشید کرتے ہیں۔ مجھے اور آپ کو اس منطقۂ جنس میں داخلہ نہیں مل سکتا، ہمیں کھل جاسم سم کہنا نہیں آتا۔
یونس جاوید کی ایک اضافی خوبی یہ ہے کہ وہ جذباتی ہوئے بغیر، جذباتی مواقع کے فنی تقاضوں سے عہدہ برآ ہو جاتا ہے۔ اس لیے نہ وہ کرداروں کو مطعون کرتا ہے نہ ان سے نفرت پیدا کرتا ہے اور نہ ہی ان پر ترس کھاتا ہے، بس حقیقت نگاری کے اسلوب میں کردار نگاری کرتا ہے لیکن وہ لیبارٹری کے سائنس دان کی مانند لاتعلق بھی نہیں رہتا اسے ان جسم فروش عورتوں سے محبت ہے، وہ اپنی محبت کا اظہار ان کے المیوں سے کرتا ہے جس سے شدت تاثر جنم لیتی ہے۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)