Skip to product information
1 of 1

Kaly Kos - کالے کوس

Kaly Kos - کالے کوس

Regular price Rs.700
Regular price Rs.950 Sale price Rs.700
26% OFF Sold out

Writer: Balwant Singh

Pages: 176

Category: Novels

Translated By Muhammad Hameed Shahid

آپ بلونت سنگھ کے ناول ’’کالے کوس‘‘ کا مطالعہ کریں گے تو انتظار حسین کی طرح کہہ اُٹھیں گے کہ پنجاب تو بس بلونت سنگھ کے ہاں ہی نظر آتا ہے؛ جیتا جاگتا پنجاب، سورمائوں اور الہڑ دوشیزائوں کا پنجاب۔ ایسا پنجاب جس میں محبت کی لازوال کہانیاں جنم لیتی ہیں__ اور وہ پنجاب بھی جس میں خون کی ندیاں بہنے لگی تھیں۔ ہندو سکھ ہوں یا مسلمان، ہجرت کرتے ہوئے بلوائیوں کا نشانہ ہوئے تو بلونت سنگھ کے قلم نے احتیاط اور انصاف سے ایک ایک وقوعہ لکھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ صاف ستھری زبان اور ماجرائی اسلوب میں لکھا ہوا یہ ناول محبت کی لازوال کہانیوں اور فسادات کے زمانے میں انسان کے وحشی ہو جانے کے موضوع پر لکھے گئے فکشن کے باب کا اہم حصہ ہو گیا ہے۔ محض اہم نہیں، الگ اور نمایاں بھی۔ الگ اور نمایاں یوں کہ پنجاب کے دیہی منظر نامے سے جنم لینے والے فسادات کے زمانے کی رومان بھری کہانیوں کو ایک ناول میں جس دلکش اسلوب، رواں دواں سادہ مگر عمدہ بیانیے میں گوندھ لیا گیا ہے، ایسا قرینہ پنجاب کا البیلا ناول نگار بلونت سنگھ ہی برت سکتا تھا۔ قبل ازیں ’’بک کارنر،جہلم‘‘ نے اس باکمال فکشن نگار کا ناول ’’چک پیراں کا جسا‘‘ بہت اہتمام سے چھاپا تھا جس کی پذیرائی کے بعد وہ ’’کالے کوس‘‘ کی طرف متوجہ ہوئے اور اب یہ خوب صورت اور اہم ناول آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

محمد حمید شاہد


View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)