Skip to product information
1 of 1

Istanbul Khwabon Ka Tasadum - استنبول خوابوں کا تصادم

Istanbul Khwabon Ka Tasadum - استنبول خوابوں کا تصادم

Regular price Rs.1,100
Regular price Rs.1,400 Sale price Rs.1,100
21% OFF Sold out

Writer: Nermin Yildirim

Pages: 288

Category: Novels

نرمین یلدرم کا یہ ناول ’’ استنبول، خوابوں کا تصادم‘‘ Rüyalar Anlatılmaz/ Secret Dreamt in Istanbul کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول قارئین کو استنبول کے مسحور کن گوشوں میں لے جاتا ہے، جہاں قدیم گلیوں اور جدید شاہراہوں کے تانے بانے میں اس شہر کے اسرار نہاں ہیں۔ استنبول تضادات سے بھرا شہر ہے، جہاں روایت جدیدیت سے ٹکراتی ہے، اور جہاں حقیقت اور خواب کے درمیان کی لکیر آسانی سے دھندلا جاتی ہے۔

استنبول کے پس منظر میں، یہ ناول اپنے کرداروں کی زندگیوں کو بیان کرتا ہے، جن میں سے ہر ایک اپنی تقدیر سے نبردآزمااپنے اپنے خوابوں، خواہشات اور مخمصوں سے دوچار ہے۔ہر باب کو ایک مختلف کردار کے نقطہ نظر سے بیان کیا گیا ہے، جس کا آغاز پیلار سے ہوتا ہے۔ ایک شام پیلار، ناول کی مرکزی ہسپانوی کردار، کام سے واپسی پر دیکھتی ہے کہ اس کا شوہر ایوب، بارسلونا میں اپنے گھر سے اچانک غائب ہے۔ اگلی صبح پولیس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے آبائی شہراستنبول کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہوچکا ہے۔ وہ اس کا پیچھا کرنے اور اسے واپس لانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ ناول کے دیگر کرداروں میں ایوب کی غیرشادی شدہ بڑی بہن مؤسر، ایوب کا غصیلا بڑا بھائی ویسل، ویسل کی بیوی پیریہان، ویسل کا بارہ سالہ بیٹا بلند اور پیریہان کا چھوٹا بھائی بنیامین شامل ہیں۔ پیلار صرف چند کپڑوں اور اس ڈائری کے ساتھ ایک چھوٹا سا بیگ تیار کرتی ہے جس میں ایوپ نے اپنے ماہر نفسیات کی ہدایت پر اپنے خواب تحریر کرنا شروع کیے تھے۔خواب، جو بہت ہی غیر سنجیدہ طور پر شروع ہوتے ہیں، آہستہ آہستہ مزید سنگین ہوتے جاتے ہیں۔ ایک ناقابل فہم آرزو کے تعاقب میں، پیلار خود کو سنگین اَن کہی سچائیوں کے جال میں الجھا پاتی ہے۔ وہ اپنے دل کے وسوسوں اور ماضی کی بازگشت کی رہنمائی میں اپنی دریافت کا سفر شروع کرتی ہے۔

شاعرانہ نثر اور سحرانگیز منظر کشی کے ساتھ تجسس سے بھرپور یہ ناول محبت اور تڑپ، امید اور مایوسی کی کہانی ہے، جس میں انسانی جذبات اور رشتوں کی پیچیدگیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایک ایسے شہر کے پس منظر میں جس کا ہر گوشہ ایک نیا انکشاف کرتا ہے اور جہاں خواب تقدیر کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)