Skip to product information
1 of 1

Fatohat e Makia - فتوحات مکیہ

Fatohat e Makia - فتوحات مکیہ

Regular price Rs.3,200
Regular price Rs.4,500 Sale price Rs.3,200
28% OFF Sold out

Writer: Ibn Arabi

Pages: 2046 (2 Volumes Complete)

Category: Islam

فتوحات مکیہ ابن عربی کی کتاب کا نام ہے جو آپ کی تحقیق کا نچوڑ مانا جاتا ہے یہ تصوف اسلامی پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی کتاب ہے۔ اس میں ہی وحدت الوجود پر بحث کی گئی ہے۔ اس کا اثر تمام اسلامی صوفی سلسلوں میں پایا جاتا ہے۔ اسی کتاب پر سلفی اور بعض دیگر شخصیات نے اعتراضات و تنقیدیں لکھی ہیں اور کئی نامور علما نے اس کی شرح کی ہے۔ فتوحات مکیہ ابن عربی کا سب سے ضخیم کام ہے جو پانچ سو ساٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ مکہ میں قیام کے دوران اس کتاب کی تحریر کا آغاز ہوا تھا اور اس کی بنیاد وہاں حاصل ہونے والے کشف تھے۔ ہر باب ایک ایسے مقام کی نمائندگی کرتا ہے جس سے حقیقت یا اس کے کسی پہلو کا تجزیہ ممکن ہے اور یوں وہ کثرت میں وحدت کی توجیہ کرتے ہیں۔ یہ کتاب روحانی تعلیم کے ضخیم دائرۃالمعارف کی حیثیت رکھتی ہے۔

فتوحات مکیہ شیخ اکبر کا ایک ایسا شاہکار ہے جس کے بارے میں آپ کا کہنا ہے کہ "ایسی کتاب نہ پہلے کبھی لکھی گئی ہے اور نہ آیندہ کبھی لکھی جائے گی" - آپ نے اس تصنیف کا آغاز سن 598ھ میں مکہ مکرمہ سے کیا فرماتے ہیں: "اس کتاب میں میں نے زیادہ تر وہ باتیں بیان کی ہیں جو اللہ تعالی نے اپنے عزت والے گھر کے طواف یا اس کے پاس بیٹھنے کے دوران مجھ پر کھولیں۔" اور ٹھیک 30 سال بعد 629 ھ دمشق میں آپ نے اسے مکمل کیا۔ یہ وہ کتاب ہے جو صحیح معنوں میں شیخ اکبر کے علوم کا خلاصہ ہے۔ آپ فرماتے ہیں: “میں نے اس کتاب میں اس کے کثیر الحجم ہونے کے باوجود بھی راہ طریقت کی کسی ایک خاطر کو پوری طرح بیان نہیں کیا اور نہ ہی راہ طریقت کا کوئی نقطہ اس کتاب میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے۔” لہذا فتوحات مکیہ ہی اس راہِ طریقت کا جامع اختصار ہے۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)