Skip to product information
1 of 1

Bund Gali Main Sham - بند گلی میں شام (یادداشتیں)

Bund Gali Main Sham - بند گلی میں شام (یادداشتیں)

Regular price Rs.1,050
Regular price Rs.1,390 Sale price Rs.1,050
24% OFF Sold out

Writer: Tauseef Tabassum

Pages: 347

Category: Biography

بند گلی میں شام ایک ایسے لکھنے والے کی یادداشتوں پر مبنی تحریر ہے ، جنہوں نے اپنی افتاد طبع کے سبب خود کو شعر و ادب کے وقتی ہنگاموں سے ہمیشہ دور رکھا ، مگر اپنی تخلیقات کی بدولت اردو ادب کے قاری اور ناقد کو اپنی موجودگی کا برابر احساس دلاتے رہے۔ یاد نگاری ایک طرح سے خود کو آواز دینا ہے یا پھر گزرے ہوئے کل کو پکارنا۔ توصیف تبسم کو اپنے طویل ادبی سفر میں بعض معروف اور غیر معروف ادبی شخصیات کو قریب سے دیکھنے ، اُن کی دلچسپ باتیں سننے اور اُن سے گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ اُنہوں نے ان تمام باتوں کو کمال دیانتداری سے بعد میں آنے والوں کے سپرد کر دیا ہے کہ ” بند گلی میں شام لکھنے والے کی مختصر سوانح ہی نہیں بلکہ کسی حد تک اُن کے اپنے عہد کی اجمالی ادبی تاریخ بھی بن گئی ہے۔ تحقیقی نقطہ نظر سے بھی یہ کتاب اہم ہے کیونکہ اس میں بعض بڑی ادبی شخصیات کے بارے میں ایسی باتیں محفوظ ہوگئی ہیں جو کہیں اور دستیاب نہیں۔ پیرایہ بیان اتنا دلچسپ ہے کہ بیان کردہ حقائق و واقعات پر کہانی کا سا گمان ہوتا ہے۔

 

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)