Skip to product information
1 of 1

Aurat Aur Tabqati Jado Jehad - عورت اور طبقاتی جدوجہد

Aurat Aur Tabqati Jado Jehad - عورت اور طبقاتی جدوجہد

Regular price Rs.1,200
Regular price Rs.1,600 Sale price Rs.1,200
25% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Ahmad Khan Nadeem

Pages: 416

Category: History Book

(ٹریڈ یونین موومنٹ پاکستان میں خواتین کا کردار)

  اس کتاب میں عورت کے اس مزاحمتی کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے تاریخ کے مختلف ادوار میں نہ صرف مرد دانشوروں بلکہ خواتین کی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ عورت کی مزاحمت اور اس کی جرات و بہادری کے بے شمار واقعات موجود ہیں جو نہ صرف تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں بلکہ معاشرتی تبدیلی اور ترقی کے عمل میں بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم، ان واقعات کو وہ توجہ ، وہ شناخت اور وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ بجا طور پر حق دار تھیں۔ یہ کتاب اس حقیقت پر روشنی ڈالتی ہے کہ عورت کا مزاحمتی کردار صرف فرد واحد یا جنس کی بقا کے لیے نہیں بلکہ ایک منصفانہ، مساوی اور انسانی اقدار پر مبنی معاشرتی نظام کی تشکیل کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ تاریخ کے صفحات اس بات کے گواہ ہیں کہ عورتوں نے غلامی، جبر، استحصال اور نا انصافی کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھی، چاہے وہ سیاسی تحریکیں ہوں، سماجی مسائل کے خلاف آواز اٹھانا ہو، یا پھر روز مرہ زندگی میں ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہو۔ ان کی قربانیوں اور جد وجہد نے نہ صرف اپنی ذات بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک نئی راہ متعین کی۔

کامریڈ سنبل مقصود

مرکزی صدر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن،

پاکستان

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)